گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں سے 6سالہ بچی اغوا
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں چوک سے نامعلوم افراد نے خدیجہ نامی بچی کو اغوا کر لیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے ، جس میں مبینہ اغوا کی واردات کے کچھ مناظر ریکارڈ ہوئے ، پولیس نے 6 سالہ خدیجہ کے اغوا کا مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔