سرکاری سکولوں کیلئے بجٹ سازی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ

سرکاری سکولوں کیلئے بجٹ  سازی میں اہم تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کے لیے بجٹ سازی کے نظام میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بار بجلی کے بلوں اور دیگر یوٹیلٹی اخراجات کو نان سیلری بجٹ کا حصہ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

 اس مقصد کے لیے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں سے گزشتہ 12 ماہ کے بجلی کے بلوں اور یوٹیلٹی اخراجات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ۔تمام سرکاری سکول مئی 2026 کے بجلی کے بل کے ساتھ گزشتہ ایک سال کے یوٹیلٹی اخراجات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں گے ۔ حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر ہر سکول کے نان سیلری بجٹ کا تخمینہ لگایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں