بھٹوحکومت کاتختہ الٹنے پرپیپلز پارٹی کے زیراہتمام کل یوم سیاہ منایاجائیگا
لاہور ( سپیشل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 5 جولائی 1977 کو منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے خلاف کل( 5 جولائی) بروز اتوار ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائیگا۔
جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے تمام ڈویژنل، ضلعی ،سٹی اور تحصیل تنظیموں کو احتجاجی پروگرام منعقد کرنیکی ہدایت کی ہے ۔