سی بی ڈی کی نئے مالی سال کیلئے ترجیحات کادائرہ تبدیل

سی بی ڈی کی نئے مالی سال کیلئے ترجیحات کادائرہ تبدیل

آئندہ مالی سال کے دوران کسی نئے میگا منصوبے کا آغاز نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین)سی بی ڈی پنجاب نے نئے مالی سال کے لیے ترجیحات کا دائرہ تبدیل کر دیا ہے ۔نئے میگا پراجیکٹس کے بجائے جاری سکیموں کی تکمیل کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے اور آئندہ ایک سال میں توجہ نئی بنیادیں رکھنے کے بجائے ادھورے منصوبوں کو منزل تک پہنچانے پر ہوگی،ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے آغاز سے قبل سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب، سی بی ڈی پنجاب نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے ۔ نئے مالی سال میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے بجائے جاری سکیموں کو مکمل کرنے کی حکمت عملی اختیار کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی بی ڈی پنجاب نے آئندہ مالی سال کے دوران کسی نئے میگا منصوبے کا آغاز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔گزشتہ برسوں میں سی بی ڈی پنجاب کی جانب سے والٹن روڈ توسیع منصوبہ، ڈرینیج سسٹم کی بہتری، سی بی ڈی روڈ سینتالیس، نواز شریف آئی ٹی سٹی اور کلمہ چوک انڈر پاس توسیعی منصوبوں سمیت کئی بڑے ترقیاتی کام شروع کیے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں