لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ
لاہور(خبر نگار)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سائبر حملے کا نشانہ بن گئی ہے ۔
ہیکنگ کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ویب سائٹ عارضی طور پر بند کر دی، جس کے باعث مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق ویب سائٹ کو آج صبح سائبر حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد آئی ٹی ٹیم نے فوری طور پر ریکوری اور بحالی کا کام شروع کر دیا۔