بجلی چوری میں ملوث 22 ملزم موقع سے گرفتار

بجلی چوری میں ملوث 22 ملزم موقع سے گرفتار

ڈی ایس یو، رینجرز، پولیس اور فیلڈ ٹیموں نے مشترکہ کارروائیاں کیں

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، قصور سرکل کے مختلف علاقوں سے 44 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی ،کارروائیوں کے دوران بجلی چوری میں ملوث 22 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا ،سرفراز نگر، چونیاں ایسٹ، ویسٹ، کنگن پور اور الہٰ آباد سب ڈویژن کے علاقوں میں مشترکہ خصوصی آپریشنز کئے گئے ، ڈی ایس یو، رینجرز، پولیس اور فیلڈ ٹیموں نے مشترکہ کارروائیاں کیں ، متعدد بجلی میٹرز، غیر قانونی کیبلز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا،آپریشنز کے دوران 9 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کی موقع پر نقد ریکوری مجموعی طور پر تقریباً 15 لاکھ روپے کی ریکوری اور جرمانوں کا اندراج الہٰ آباد میں لکڑی کے اینگل میں چھپایا گیا، غیر قانونی بجلی کنکشن بے نقاب ہوئے ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز سمیت قانونی کارروائیاں جاری، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں