دو نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد

دو نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف مقامات سے دو نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد ۔

ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے سے تقریباً 55سالہ نامعلوم شخص جبکہ سبزہ زار کے علاقے سکیم موڑ، ملتان روڈ سے تقریباً 40سالہ نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، دونوں افراد بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جنکی اموات نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے فنگر پرنٹس کی مدد سے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں