نویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کی کتاب میں تبدیلیاں

نویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کی کتاب میں تبدیلیاں

سو صفحات پر مشتمل غیر ضروری مواد نکال دیا گیا ، کتاب کا نام بھی تبدیل

لاہور(عاطف پرویز سے)نویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کی کتاب میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے تقریباً سو صفحات پر مشتمل غیر ضروری مواد نکال دیا گیا ہے ، جبکہ کتاب کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔نویں جماعت کی کمپیوٹر سائنس کی کتاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔ ریویو کمیٹی نے کتاب سے تقریباً سو صفحات پر مشتمل غیر ضروری مواد حذف کر دیا ہے ۔ ریویو کمیٹی کے رکن کاشف شہزاد کے مطابق کتاب کا نام تبدیل کرکے \"کمپیوٹر سائنس اینڈ انٹرپرینیورشپ\" رکھ دیا گیا ہے۔ نئے نصاب میں روایتی نظریاتی مواد کے بجائے عملی مہارتوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کاروباری سوچ کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ نظرثانی شدہ کتاب آئندہ تعلیمی سیشن میں طلبہ کو دستیاب ہوگی، جس سے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کو زیادہ مؤثر، جدید اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...