بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 99افراد گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر شہر بھر کے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران 99 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق انسپکٹر فہمیدہ ذیشان کی سربراہی میں بیگرز ٹیم نے 99بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔پکڑے گئے بھکاری سوشل ویلفیئر ،ایدھی ہومز جبکہ لاوارث بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ۔ سی ٹی او لاہور نے سیف سٹی ٹریفک مانیٹرنگ ٹیموں کو لمحہ بہ لمحہ فیلڈ سٹاف کو آگاہ رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹریفک سگنل پر کوئی بچہ، بوڑھا،خاتون،خواجہ سرا اور دیگر معذوری کی آڑ میں بھیک مانگتا نظر نہ آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments