40 ہزار اولیو گرین یونیفارم پنجاب پولیس کو موصول

40 ہزار اولیو گرین یونیفارم  پنجاب پولیس کو موصول

لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس کو اولین گرین یونیفارم کی دوسری کھیپ موصول ہو گئی ہے ۔40 ہزار اولیو گرین یونیفارم پنجاب پولیس کو موصول ہو گیا ہے ،یونیفارم کو انسپیکشن کے لیے بھجوا دیا گیا ہے ۔

انسپیکشن کے بعد یونیفارم کی تقسیم لاہور سے شروع ہو گی۔سب سے پہلے لاہور پولیس کو رواں مالی سال کا نیا یونیفارم دیا جائے گا۔پنجاب پولیس رواں مالی سال میں 2 لاکھ یونیفارم خرید رہی ہے ۔2 لاکھ یونیفارم نجی فرم سے پونے دو ارب میں خریدا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...