2ارب جاری نہ ہونے سے ورکرز ویلفیئر کی گرانٹس کی ادائیگیاں متاثر
لاہور(خبر نگار)وفاقی ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے پنجاب کے لیے دو ارب روپے کے واجبات تاحال جاری نہ کیے جانے کے باعث پنجاب ورکرز ویلفیئر کی مختلف گرانٹس کی ادائیگیاں متاثر ہو گئی ہیں۔
فنڈز کی عدم فراہمی سے ہزاروں مستحق مزدور اور ان کے اہل خانہ مشکلات کا شکار ہیں۔ وفاقی ورکرز ویلفیئر فنڈ سے پنجاب کے لیے دو ارب روپے کے فنڈز تاحال جاری نہ ہونے کے باعث ورکرز ویلفیئر کی متعدد فلاحی سکیمیں متاثر ہونے لگی ہیں۔ یہ فنڈز گزشتہ مالی سال کے واجبات کا حصہ ہیں، جن کی عدم ادائیگی سے مالی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ورکرز ویلفیئر فنڈز کے لیے مجموعی طور پر آٹھ ارب روپے جاری ہونا تھے، تاہم پنجاب کا حصہ اب تک موصول نہیں ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments