بارشیں:دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر
ریلوے انتظامیہ نے پاک بزنس ایکسپریس کو ایک روز پہلے کینسل کردیا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) حالیہ بارشوں کی وجہ سے ریلوے کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا، قلعہ ستار شاہ کے قریب ریلوے پل بھی سیلابی ریلوے کے باعث متاثر ہوا جس کی وجہ سے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوگیا ،ریلوے انتظامیہ نے پاک بزنس ایکسپریس کو گزشتہ روز کینسل کردیا،پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ۔قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ 30منٹ تاخیر سے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی ،قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے براستہ ساہیوال روانہ ہوئی، فیصل آباد سے جانے والے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا، ملت ایکسپریس کراچی کے لیے سہ پہر 5 بجکر 50 منٹ کی بجائے 1 گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی، کراچی ایکسپریس کراچی کے لیے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 6 بجے لاہور سے روانہ ہوئی ،لاہور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کو کینسل کردیا گیا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی بدر ایکسپریس اور غوری ایکسپریس کے مسافر اپنے قریبی ریزرویشن آفس یا لاہور ریزرویشن آفس سے اپنی ٹکٹ کا فل ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments