عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ کے زیراہتمام کانفرنس
قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے :مولاناعبدالعزیز ودیگر کاخطاب
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت راوی روڈ کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجدنورانی قلعہ محمدی لاہور میں ڈاکٹر عبدالواحد قریشی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں مجلس لاہور کے نا ظم تبلیغ مولاناعبدالعزیز مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانامحمد معاویہ، حافظ حفیظ الرحمن قاسمی، حکیم محمدارشاد، مسلم بلوچ، اعجاز بلوچ، اشرف بلوچ، حامد بلوچ، ملک محمدیونس،مولاناعبداللہ، قاری انیس الرحمن اسد، قاری عثمان بشیر، رانا قیصر، ملک محمدنعمان سمیت کثیرتعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علما نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مملکت خداد پاکستان کی پارلیمنٹ نے منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کو آئینی وقانونی تحفظ فراہم کیا لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ختم نبوت وناموس رسالت قوانین پر مکمل و مؤثر عملدرآمد کروایا جائے کیوں کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عدم عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے قادیانی فتنہ کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں سے مسلمانوں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتاہے جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانی فتنہ کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے اور ان کی ناپاک ارتدادی سر گرمیوں کو روکا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments