تعلیمی اداروں کی مجوزہ آؤٹ سورسنگ پرتشویش :ایپکا
لاہور(خبر نگار)خصوصی تعلیمی اداروں کی مجوزہ آؤٹ سورسنگ اور سپیشل ایجوکیشن کے ڈی جی آفس کو ختم کرنے کی تجویز کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے ۔۔
اساتذہ کے بعد اب آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی ہے ۔ تنظیم نے حکومتی فیصلے واپس نہ لینے کی صورت میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ سپیشل ایجوکیشن کے ڈی جی آفس کو ختم کرنے کی تجویز پر ملازمین کی تشویش بڑھ گئی ہے ۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (سپیشل ایجوکیشن) نے ان تجاویز کو ملازمین اور اداروں کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments