پنشن سکیم : ملازمین کے لیے پولیس لائنز میں خصوصی کیمپ
ملازمین کیلئے ڈیفائنڈ کانٹریبیوشن پنشن اسکیم کے تحت اکاؤنٹ کھلوانا لازمی :بریفنگ
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کی ڈیفائنڈ کانٹریبیوشن پنشن سکیم کے تحت پولیس ملازمین کے لیے پولیس لائنز میں خصوصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جہاں پنجاب حکومت سے منظور شدہ بینکنگ اداروں کے نمائندوں نے پولیس افسران اور جوانوں کو سکیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے بتایا کہ 08 جنوری 2024 سے بھرتی ہونے والے تمام پولیس ملازمین کے لیے ڈیفائنڈ کانٹریبیوشن پنشن سکیم کے تحت اکاؤنٹ کھلوانا لازمی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments