پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری میں بے ضابطگیوں پر تحریکِ التوا جمع
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں پر تحریکِ التوا جمع کرا دی ہے ۔ ۔۔
تحریکِ التوا کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن تھری ہاؤسنگ سکیم سے متعلق تقریباً 900 خاندان گزشتہ نو برس سے انصاف کے منتظر ہیں جبکہ متعدد شکایات کے باوجود مبینہ ذمہ داران کے خلاف کوئی مؤثر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ راجہ شوکت عزیز نے پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments