اسلامی جمعیت کا تین روزہ نیشنل نیرٹیوسمٹ کا انعقاد

اسلامی جمعیت کا تین روزہ نیشنل نیرٹیوسمٹ کا انعقاد

کارکنان سوشل میڈیا کو ذمہ داری اور مثبت طرزِ فکر کیساتھ استعمال کریں:ناظم اعلیٰ

لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ نیشنل نیریٹو سمٹ منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔سمٹ کے انعقاد کا مقصد ذمہ داران کو ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا اور جدید میڈیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، مؤثر ابلاغ کی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور دعوتِ دین و قومی بیانیے کے فروغ کے لیے میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکا کو سوشل میڈیا مینجمنٹ، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، مؤثر بیانیہ سازی اور جدید میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر تربیت دی گئی۔سمٹ کے اختتامی سیشن سے ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا رائے عامہ کی تشکیل کا ایک مؤثر ذریعہ ہے ، اس لیے کارکنان کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری، حکمت اور مثبت طرزِ فکر کے ساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے رونما ہونے والے انقلابات، فکری تبدیلیوں اور معاشرتی تغیرات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو حق، دعوت اور تعمیری اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...