بھاٹی :سسٹیین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل طرز پر تعمیر کی ہدایت

بھاٹی :سسٹیین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل طرز پر تعمیر کی ہدایت

ڈی جی کا پیڈسٹرین انڈر پاس کے فنشنگ کے کام بھی جلد مکمل کرنے کا حکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کام مکمل، فنشنگ ورک تیزی سے جاری ہے ،بھاٹی چوک انڈر پاس کے اطراف سروس روڈ پر کام دن رات جاری ہے ۔سرکلر روڈ کی جانب سروس روڈ پر آئندہ دو روز پر اسفالٹ ڈالی جائے گی۔انڈر پاس سے کچہری جانے والی سڑک کے ایک طرف سروس روڈ پر ڈرینج ڈالی جا رہی ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے کا سروس روڈ کے تعمیراتی کام تیز کرنے ، مزدوروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور بنانے منصوبے سے منسلک تمام فٹ پاتھ سسٹیین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کی طرز پر تعمیر کرنے کی ہدایت کی،ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین انڈر پاس کے فنشنگ کے کام بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے عرس حضرت داتاگنج بخش ہجویری اور چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں سبیل لگانے کے لیے مخصوص جگہ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا نے مون سون بارشوں کی وجہ تعمیراتی کاموں میں درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...