1500کلوگرام ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف

 1500کلوگرام ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف

میٹ پراسیسنگ یونٹس فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں :ڈی جی

لاہور(اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلساز مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مانگا روڈ روہی نالہ پر واقع ایک میٹ پراسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران تقریبا 4 لاکھ کلوگرام فروزن میٹ کی چیکنگ کی گئی جبکہ 1500 کلوگرام ایکسپائر اور فنگس زدہ گوشت تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے قوانین کی خلاف ورزی پر یونٹ کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق معائنے کے دوران ایکسپائر گوشت کو تازہ فروزن گوشت کے ساتھ رکھا گیا تھا جبکہ کولڈ سٹور میں خراب، ایکسپائر اور تازہ گوشت کو الگ الگ محفوظ نہ کرنے کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپائر گوشت پر میعادِ استعمال کی واضح لیبلنگ بھی موجود نہیں تھی جس پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔راجہ منصور احمد نے کہا کہ میٹ پراسیسنگ یونٹس فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ کیونکہ عوام کو محفوظ، معیاری اور حلال خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...