پی پی ایس سی :پیرا فورس کی مختلف اسامیوں کے نتائج کااعلان
سارجنٹ ڈرائیور کی 14اسامیوں کیلئے 10امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیور کی 14اسامیوں کے لیے 10 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار۔ جبکہ 4 اسامیاں موضوع امیدوار نہ ملنے کی وجہ سے خالی رہ گئیں -ضلع میانوالی میں سارجنٹ ڈرائیور کی 10 اسامیوں کے لیے 10امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ۔ اسی طرح ضلع بہاولنگر میں سارجنٹ ڈرائیور کی اور 14اسامیوں کے لیے 14امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈپارٹمنٹ کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments