کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،79املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،79املاک سربمہر۔
ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ،ماڈل ٹاؤن، کینال روڈ، گلشن راوی، پونچھ روڈ اور مصطفی ٹاؤن میں آپریشن کیا، غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورماڈل ٹاؤن میں 30املاک سربمہر۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر کینال روڈ،گلشن راوی اور پونچھ روڈپر38املاک سیل۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹاؤن میں 11املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، سیلون، کیفے ، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور،فارمیسی، دکانیں،کارشو روم، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments