غیرقانونیکمرشل املاک کیخلاف نئے جرمانہ چالان جاری نہ ہوئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )نئے مالی سال 2026-27 کے آغاز کے ایک ماہ بعد بھی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں میں ملوث املاک کے خلاف نئے مالی سال کے مطابق جرمانہ چالان جاری نہیں کر سکی۔
نظرثانی شدہ کمرشل فیس اور جرمانوں کا نفاذ ہونے کے باوجود انفورسمنٹ کا عمل تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کا شعبہ ٹاؤن پلاننگ اس وقت صرف گزشتہ مالی سالوں میں کمرشل فیس کی مد میں نادہندہ املاک کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments