دھان کی پتا لپیٹ سنڈی بارے ایڈوائزری جاری
لاہور(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی پتا لپیٹ سنڈی بارے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دھان کے کاشتکار پتہ لپیٹ سنڈی کے ابتدائی حملے کا مشاہدہ کرنے کیلئے سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں۔
پتالپیٹ سنڈی کو کنٹرول کرنے کیلئے وٹوں پر اگی ہو ئی جڑی بوٹیاں تلف کریں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ دھان کی فصل کی باقاعدگی سے ہفتہ وار پیسٹ سکاٹنگ کریں۔سنڈی کی موثر نگرانی کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں۔نائٹروجن والی کھاد کے زیادہ استعمال سے گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments