جعلی، کلون ،ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی مزید سخت

جعلی، کلون ،ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی مزید سخت

اے آئی کے باعث مشکوک نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کی شناخت پہلے سے زیادہ تیز

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جعلی، کلون اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی مزید سخت کر دی ہے ۔ ٹیپ، کپڑے یا کسی بھی دوسرے طریقے سے نمبر پلیٹ چھپانے یا نمبرز میں ردوبدل کرنے والی گاڑیاں اب جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سرویلنس سسٹم کی مسلسل نگرانی میں ہیں۔ پنجاب بھر میں نصب سیف سٹی کیمرے مشکوک نمبر پلیٹس کی فوری شناخت کرکے خودکار الرٹ جاری کرت ے ہیں۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق جیسے ہی جعلی، کلون، ٹیمپرڈ یا مشکوک نمبر پلیٹ والی گاڑی سیف سٹی کیمروں کی رینج میں آتی ہے ، اے آئی بیسڈ سسٹم فوری طور پر متعلقہ سیف سٹی سنٹر کو الرٹ جاری کرتا ہے ۔ خودکار الرٹ موصول ہوتے ہی گاڑی سے متعلق ضروری معلومات فوری کارروائی کے لیے قریبی فیلڈ فورس کو فراہم کر دی جاتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ جولائی کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 100 سے زائد جعلی، کلون اور مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی کرکے کارروائی کروائی گئی۔ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے باعث مشکوک نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کی شناخت پہلے سے زیادہ تیز اور مؤثر ہو گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...