ناقص کارکردگی، ایم ڈی واسا چنیوٹ معطل

ناقص کارکردگی، ایم ڈی  واسا چنیوٹ معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کیخلاف زیروٹالرینس،ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنیوالے ایم ڈی واسا چنیوٹ محمد رفیع معطل، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محمد رفیع کو پنجاب واسا رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ سست اور نا اہل افسران کی اعلیٰ عہدوں پر کوئی جگہ نہیں،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت رویہ اور اچھا اخلاق ناگزیر ہے۔

 ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کے مرتکب افسران کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...