فیروزپور روڈ پر رکشہ فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا، 3 افراد زخمی
لاہور( این این آئی)فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک رکشہ بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اعظم، جارج مسیح اور امتیاز کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments