نواب ٹائون:بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

نواب ٹائون:بینک سے  رقم نکلوانے والے شہریوں  کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور( این این آئی)نواب ٹاؤن پولیس نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروپ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان شہری سے 31لاکھ 20ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔نواب ٹاؤن پولیس نے واقعہ کی تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور کارروائی کرتے ہوئے عامر شہزاد اور اویس علی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...