سینٹ جوزف کیتھولک چرچ میںبین المذاہب ماحولیاتی سیمینار کا انعقاد
لاہور(خبر نگار)لائف فار گارڈینز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قومی یومِ اقلیت اور یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے سینٹ جوزف کیتھولک چرچ، کینٹ صدر لاہور میں ‘‘سرسبز پاکستان، متحد پاکستان’’ کے عنوان اور ‘‘مختلف مذاہب، ایک قوم، ایک سیارہ’’ کے موضوع پر خصوصی بین المذاہب ماحولیاتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین، اقلیتی ممبران پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل اور وسیم انجم سندھو، پی کین نیٹ ورک سے درِ شہوار، ایس پی او سے شاہ نواز خان سمیت افرادموجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments