سیوریج ، واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر کیلئے نئی حکمت عملی تیار

سیوریج ، واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر کیلئے نئی حکمت عملی تیار

ہر منصوبے کیلئے موزوں طریقہ کار کا تعین فیزیبلٹی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے صوبے کے 41 اضلاع میں تیار کیے جانے والے ماسٹر پلانز میں روایتی روڈ کٹ کے ساتھ ساتھ ٹنل بورنگ کا آپشن بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت سڑکوں کی سطح توڑے بغیر زیرِ زمین راستہ بنا کر سیوریج اور واٹر سپلائی لائنیں بچھائی جائیں گی۔لاہور میں لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک ٹنل بورنگ کے ذریعے سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا جائے گا۔اس منصوبے کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نئے منصوبوں میں ٹنل بورنگ کے استعمال کو وسعت دی جائے گی۔41 اضلاع کے ماسٹر پلانز میں روڈ کٹ اور ٹنل بورنگ، دونوں طریقہ کار شامل ہوں گے ، جبکہ ہر منصوبے کے لیے موزوں طریقہ کار کا تعین فیزیبلٹی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔محکمہ ہاؤسنگ نے تمام واساز کو ٹنل بورنگ اور روڈ کٹ، دونوں طریقوں کی فیزیبلٹی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...