شالیمار ایکسپریس 14اگست سے دوبارہ چلانے کی تیاریاں
ٹرین لاہور سے کراچی ساہیوال روٹ پر چلانے ، اضافی سٹاپس دینے کی تجویز
لاہور (آن لائن ) لاہور سے فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر ہونے کے باعث معطل شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق نجی فرم نے ٹرین 14 اگست سے دوبارہ چلانے کیلئے ریلوے ہیڈکوارٹر کو درخواست ارسال کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر شالیمار ایکسپریس کی بحالی سے متعلق حتمی اعلان 10 اگست کو کرے گا۔ ٹرین کو فیصل آباد کے بجائے ساہیوال روٹ کے ذریعے لاہور سے کراچی کے درمیان چلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق نجی فرم نے بحالی کے بعد شالیمار ایکسپریس کو کوٹ لکھپت، رائیونڈ، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، خان پور، رحیم یار خان، صادق آباد اور گھوٹکی ریلوے سٹیشنوں پر اضافی سٹاپس دینے کی اجازت بھی طلب کی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی فرم نے لاہور سے روانگی کے بعد مختلف ریلوے سٹیشنوں پر ٹرین کے قیام کی اجازت کیلئے ریلوے ہیڈکوارٹر سے رجوع کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments