جشن آزادی پر ون ویلنگ ‘ ہلڑ بازی پر کریک ڈاؤن کافیصلہ
ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مہم چلانے کیلئے سرکل افسروں کو ہدایات
لاہور(کرائم رپورٹر) جشنِ آزادی کے موقع پر ون ویلنگ، ہلڑ بازی، خطرناک ڈرائیونگ اور صوتی آلودگی کے خاتمے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ون ویلرز اور ہلڑبازوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون ویلنگ کے ساتھ ساتھ ون ویلرز کے لیے خصوصی طور پر موٹر سائیکل تیار کرنے والے موٹر مکینکس کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے ۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ موٹر مکینکس ون ویلرز کی موٹر سائیکلیں تیار کرنے اور سائلنسر اتارنے سے باز رہیں، بصورتِ دیگر انہیں بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔جشنِ آزادی کے موقع پر بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے ، بفل نکالنے اور صوتی آلودگی پھیلانے والے ہلڑبازوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments