تمام ہارٹیکلچر ایجنسیوں کو 14 اگست بارے تقریبات کی ہدایت
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)یومِ آزادی کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام ہارٹیکلچر اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ہارٹیکلچر ایجنسیاں 14 اگست کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کریں اور عوامی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارات، پارکس، تفریحی مقامات اور دیگر اہم مقامات کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments