بورڈ ا اجلاس نہ ہوا، پارکنگ کمپنی کے فیصلے التوا کا شکار
ساڑے 8کروڑ روپے غبن سمیت درجنوں انکوئریاں فائلوں میں بند
لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )پارکنگ کمپنی بورڈ قانونی تقاضوں پر عمل پیرا نہ ہو سکا ،کمپنی بورڈ کے آزاد ممبران کی تعیناتی نہ ہونے سے آٹومیٹڈ سسٹم کی اصلاحات نہ ہو سکی ،باقاعدہ بورڈ ایجنڈ اجلاس نہ ہونے سے پارکنگ کمپنی میں فیصلے التوا کا شکار ہیں،سفارشی نان ٹیکنیکل ماتحت پرکشش سیٹوں پر برا جمان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ اجلاس نہ ہونے سے ساڑے آٹھ کروڑ روپے غبن سمیت درجنوں انکوئریاں فائلوں میں بند ہونے کا انکشاف ہوا ،ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود سی او پارکنگ کمپنی ہدف مقرر نہ کر سکے ،ماتحت نان ٹیکنیکل اسسٹنٹ منیجر شیر دل کو چیف فنانشل آفیسر کا چارج دیا گیا۔نئے پارکنگ کمپنی کے چیئرمین کی تقرری حکومت کے لئے چیلنج بن گئی ۔ماتحت نان ٹیکنیکل اسسٹنٹ منیجر شیر دل کو چیف فنانشل آفیسر کا چارج دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments