ہربنس پورہ :چارہ ادھار نہ دینے پر فائرنگ، شہری زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں چارہ ادھار نہ دینے پر معمولی لڑائی جھگڑے پر 50 سالہ شہری کو زخمی کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں چارہ ادھار نہ دینے کے تنازع پر عدیل اور گوہر نے فائرنگ کر دی جس میں لیاقت نامی 50سالہ شہری آنکھ میں گولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے واقعہ میں ملوث نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments