بلیوارڈ گلبرگ سے سی بی ڈی روٹ 47فلائی اوور کی اجازت
سینٹر پوائنٹ پر ٹریفک دباؤ کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر میں تبدیلی کا منصوبہ تیار
لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور کے مصروف ترین جنکشنز پر ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے فلائی اوورز کی تعمیر کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت نے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سی بی ڈی روٹ 47 تک براہِ راست فلائی اوور کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے ۔کلمہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ اور روٹ 47 کی ری ماڈلنگ کے ساتھ میٹرو بس کو بھی ایلیویٹڈ ٹریک پر منتقل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے ۔منصوبوں کے لیے سی بی ڈی پنجاب کے پاس دو ارب چالیس کروڑ روپے دستیاب ہیں، اب اس بڑے ٹریفک پلان پر عملدرآمد کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے اہم ترین کمرشل اور ٹریفک حب سینٹر پوائنٹ پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر میں بڑی تبدیلی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔پنجاب حکومت نے سی بی ڈی پنجاب کو مین بلیوارڈ گلبرگ پر فلائی اوور تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہے ، جس کے ذریعے مین بلیوارڈ گلبرگ سے سی بی ڈی روٹ 47 تک ٹریفک کو براہِ راست راستہ فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت کلمہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سی بی ڈی روٹ 47 کی ری ماڈلنگ بھی کی جائے گی، جبکہ دونوں اطراف ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے انفراسٹرکچر میں تبدیلیاں شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments