بجلی چوری ، نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 25افرادگرفتار
بجلی کے میٹر اتار لیے گئے ،بڑی مقدار میں پی وی سی ،ملٹی کور کیبلز زیرقبضہ
لاہور( آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی قصور سرکل میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران25افراد کوگرفتارکر لیاگیا ۔ ترجمان کے مطابق ایس ای قصور احمد شہزاد چغتائی کی نگرانی میں پھول نگر، چونیاں اور رورل ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 65بجلی کے میٹر اتار لیے گئے جبکہ بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں 15 لاکھ 70ہزار روپے کی موقع پر ریکوری کی گئی۔ ترجمان کے مطابق پھول نگر ڈویژن میں 8 میٹر اتارے گئے اور ایک لاکھ 70 ہزار روپے ،چونیاں ڈویژن میں 16 میٹر اتار کر 10 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ8لاکھ 50ہزار روپے ریکوری کی گئی ۔کھڈیاں ایسٹ سب ڈویژن میں 31 میٹر اتارے گئے ، 6 افراد گرفتار اور5 لاکھ 50ہزار روپے ریکوری۔ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں پی وی سی اور ملٹی کور کیبلز قبضے میں لے لی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments