جامعہ پنجاب بی ایس پروگرامز :سیکنڈ میرٹ لسٹ جاری
بی ایس کمپیوٹر سائنسز کا میرٹ 90فیصد رہا،فیس جمع کرانیکی آج آخری تاریخ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس پروگرامز 2026کی سیکنڈ میرٹ لسٹ جاری، منتخبامیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے جبکہ مختلف شعبہ جات میں میرٹ کی صورتحال بھی سامنے آگئی۔ سیکنڈ میرٹ لسٹ میں آئی ٹی کالج کے بی ایس کمپیوٹر سائنسز کا میرٹ سب سے زیادہ رہاجو 90 فیصد پر بند ہوا۔لا کالج کے چار سالہ ایل ایل بی پروگرام کا میرٹ 85 ، ہیلے کالج کے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا میرٹ 83 ،ماس کمیونیکیشن کے ڈیجیٹل میڈیا پروگرام میں میرٹ 78 ، بی ایس انفارمیشن مینجمنٹ کا میرٹ 77 ، ہیلے کالج کے بی بی اے پروگرام کا میرٹ 76 فیصد رہا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی ایس پروگرامز کی تیسری میرٹ لسٹ آج منگل کو جاری کی جائیگی، جس سے مزید امیدواروں کو داخلے کا موقع ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments