باغبانپورہ میں فائرنگ، 4 ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے اقبال نگر بازار میں بچوں کے معمولی تنازع پر فائرنگ کے واقعہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 4 نامزد ملزمان عامر، حنان، عمر اور خضر کو گرفتار کرلیا ہے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 15 کی کال پر ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لیا۔واقعہ کی وجہ عناد بچوں کے درمیان ہونے والا معمولی لڑائی جھگڑا تھا جس نے بعد میں تلخ اختیار کر لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments