سرکاری و نجی سکولز کی سکیورٹی مانیٹرنگ، ایپ ، ویب پورٹل فعال

سرکاری و نجی سکولز کی سکیورٹی مانیٹرنگ، ایپ ، ویب پورٹل فعال

سکیورٹی معلومات EISS پلیٹ فارم پر درج کرنے ،تازہ ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کی سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز سکیورٹی سٹیٹس (EISS)ایپ اور ویب پورٹل فعال کر دیا گیا۔ تمام سکولوں کو سکیورٹی سے متعلق مطلوبہ معلومات EISS پلیٹ فارم پر درج کرنے اور ریکارڈ کو درست، مکمل اور تازہ ترین رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی سکولوں کے سربراہان اپنے مقررہ سرکاری لاگ اِن اور پاس ورڈ کے ذریعے EISS ایپ اور ویب پورٹل تک رسائی حاصل کرینگے ۔ سکولوں کو سکیورٹی انتظامات اور دیگر لازمی معلومات پلیٹ فارم پر مکمل درج کرنا ہونگی۔پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی معلومات کا مرکزی ڈیجیٹل ڈیٹا بیس قائم کیا گیا ہے جسکی بنیاد پر سکیورٹی انتظامات کی ریئل ٹائم ب مانیٹرنگ کی جائیگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے پانچ سطحی نگرانی کا نظام بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت سکولوں میں سکیورٹی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔EISS پلیٹ فارم پر محفوظ معلومات سکیورٹی انتظامات کی مؤثر نگرانی اور انتظامی فیصلوں میں معاون ثابت ہونگی۔ محکمہ نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن اتھارٹیز کو EISS سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...