لیسکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ و جبری لوڈشیڈنگ جاری
رات کو وقفے وقفے سے 1 گھنٹہ سے 30 منٹ تک بجلی بند،جینامحال ہوگیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ و جبری لوڈشیڈنگ نے جینا محال کردیا ۔بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، شدید گرمی اور حبس پر شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے سے صارفین کو گھنٹوں بجلی سے محروم رہنا پڑتا ہے ،دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ، لیسکو کی دن کے اوقات میں طلب 35 سو سے 37 سو میگاواٹ تک رہتی ہے ، رات کے اوقات میں اوسط طلب 5200 میگاواٹ تک ہو جاتی ہے ، شام اور رات کے اوقات میں طلب بڑھنے پر جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے ، مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے 1 گھنٹہ سے 30 منٹ تک جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ہائی لاسز علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments