بادشاہی مسجدمیں اسلامی و سیرت النبی ؐکتب کی نمائش کا افتتاح

بادشاہی مسجدمیں اسلامی و سیرت النبی ؐکتب کی نمائش کا افتتاح

نمائش نئی نسل کوحضورؐکے اسوۂ حسنہ سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ:احسان بھٹہ

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ؐکے موقع پر اسلامی کتب اور سیرت النبی ؐکی نمائش کا انعقاد حضور اکرم ؐ کی حیاتِ طیبہ، اسوۂ حسنہ اور اسلامی تعلیمات سے عوام بالخصوص نئی نسل کو روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقبال ہال بادشاہی مسجد میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ اسلامی و سیرت النبی ؐکتب کی نمائش کا افتتاح کرتے کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ سیرتِ طیبہ کا مطالعہ ہمیں محبتِ رسول ؐ،اخلاص، رواداری، برداشت، خدمتِ خلق، باہمی اخوت اور انسانیت سے محبت کا درس دیتا ہے جبکہ کتب بینی انسان کی فکری و روحانی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ اس نمائش میں اسلامی اور سیرت النبی ؐ سے متعلق کتب و لٹریچر عوام کے مطالعہ کیلئے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ شہری بالخصوص طلبہ اور نوجوان اسلامی تعلیمات اور حیاتِ طیبہ سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ اس موقع پر خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا سیرت النبی ؐکا مطالعہ ایمان کو مضبوط اور کردار کو سنوارنے کا مؤثر ذریعہ ہے ، نبی کریم ؐ کی حیاتِ طیبہ ہمیں ہر شعبے میں بہترین رہنمائی کرتی ہے اور ایسی نمائشیں نئی نسل کو اسلامی کتب اور سیرتِ رسول ؐ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم کتب بینی کو فروغ دیں اور سیرتِ طیبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...