پی ڈی پی : 83 روڈ سائیڈ 8 مین انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک مکمل

پی ڈی پی : 83 روڈ سائیڈ  8 مین انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک مکمل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پی ڈی پی 51 شہروں میں 83 روڈ سائیڈ، 8مین انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک مکمل،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 51 شہروں میں 83روڈ سائیڈ جبکہ 8 مین انڈر گرائونڈ واٹر ٹینک مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے روڈ سائیڈ واٹر ٹینکس سوفیصد تعمیر کئے جانے پر پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے زور دیا کہ باقی ماندہ 14 مین واٹر ٹینک بھی اگلے ماہ ستمبر تک تعمیر کر لئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...