سرکاری ہسپتالوں کی فیسوں کے جائزہ کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل
کمیٹی اوپی ڈی ، ایمرجنسی، داخلہ، آپریشن اور دیگر فیسوں کا تفصیلی جائزہ لے گی
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ہسپتالوں کی فیسوں کا جائزہ لینے کیلئے سپیشل کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کو سپیشل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ، ڈاکٹر محمد عدنان خان چیف ایگزیکٹو و ایڈوائزر ہیلتھ کیئر، شریف میڈیکل سٹی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر یا نمائندہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈاکٹر محمد اجمل خان چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ، میو ہسپتال لاہور جاوید اکبر ممبر بورڈ آف مینجمنٹ، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل سپیشلائزد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بطور ممبر/سیکرٹری ہونگے ۔،کمیٹی کو سرکاری شعبے کے ٹرشری ہیلتھ کیئر اداروں میں صارفین کی فیسوں کا جائزہ سونپا گیا ہے ۔کمیٹی اوپی ڈی ، ایمرجنسی، داخلہ، آپریشن، لیب ٹیسٹ، ریڈیالوجی، ادویات اور دیگر سہولیات کی فیسوں کا تفصیلی جائزہ لے کر شفاف، منصفانہ اور مالی طور پر پائیدار فریم ورک تجویز کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments