بند روڈ پر میٹ سٹوریج ہاؤس پر چھاپہ، مقدمہ درج

بند روڈ پر میٹ سٹوریج ہاؤس پر چھاپہ، مقدمہ درج

برآمد شدہ 500کلو مضر صحت گوشت تلف،تعفن کے شواہد پائے گئے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )مضر صحت گوشت مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور خواجہ عمیر کی کارروائی ،طلعت پارک بند روڈ پر میٹ سٹوریج ہاؤس پر چھاپہ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ منصور احمدکا کہنا ہے کہ یونٹ سے برآمد شدہ 500کلو مضر صحت ناقص گوشت تلف،گوشت میں پیپ زدہ گٹھلیاں، زخم، نامکمل خون نکاسی اور تعفن کے شواہد پائے گئے ، گوشت پر مکھیوں کی بھرمار، سٹوریج ایریا کی حالت بھی انتہائی ناقص پائی گئی، موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا۔، تلف کردہ گوشت انسانی استعمال کے لیے مضر قرار پایا گیا، میٹ پروسیسنگ یونٹس فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، جعلساز مافیا کے تمام ہتھکنڈے ناکام بنانے کے لیے 24گھنٹے متحرک ہیں۔، شہری اشیا کی خرید سے قبل لیبل پڑھنے کی عادت اپنائیں،وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب کی تکمیل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...