عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جا سکی
نیا تعلیمی سیشن شروع ہوچکا، متعدد سکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور(عاطف پرویز سے )نیا تعلیمی سیشن شروع ہوئے کئی روز گزر گئے ، تاہم عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں تاحال توسیع نہیں کی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نئی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے ، سکولوں میں طلبہ کی حاضری اور داخلوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ، تاہم عارضی اساتذہ کی کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے متعدد سکولوں میں تدریسی عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔اساتذہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی موجود ہے ، ایسے میں عارضی اساتذہ کو فارغ کرنے سے تعلیمی سرگرمیوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے ۔ صدر پنجاب ٹیچر یونین کاشف شہزاد کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کے باعث نہ صرف تدریسی عمل متاثر ہو رہا ہے بلکہ طلبہ کی انرولمنٹ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔پنجاب ٹیچر یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی اساتذہ کے مستقبل کے حوالے سے فوری فیصلہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments