ہربنس پورہ، مناواں : دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ہربنس پورہ، مناواں : دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن کے بعد علی مقصود اورعثمان کی لاشیں نکال لیںشادمان کے علاقے جیل روڈ پر گندے نالے سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ اور مناواں کے علاقے میں دوبچے تالاب میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا اور بچوں کی لاشیں تالاب سے باہر نکال لیں۔ ہربنس پورہ میں جاں بحق ہونیوالے مقامی بچے کی شناخت 15 سالہ علی مقصود کے نام سے ہوئی جو گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے تالاب میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔ وہاں موجود افراد نے فوری ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ریسکیو حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔مناواں کے علاقے واہگڑیاں کے قریب چھپڑ میں نہاتے 15 سالہ عثمان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی مناواں پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ دریں اثناشادمان کے علاقے جیل روڈ گندے نالے سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد،ریسکیو نے لاش نالے سے نکال کر مردہ خانے منتقل کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...