گیس کا بحران، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پرمجبور

گیس کا بحران، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پرمجبور

شہرمیں سرکاری نرخ نظر انداز،ایل پی جی 450روپے کلو فروخت

لاہور(آئی این پی )صوبائی دارالحکومت میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔قدرتی سوئی گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشرکے باعث شہری مہنگی ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور جبکہ سرکاری نرخ نظر اندازکرکے شہر میں مہنگے داموں گیس کی فروخت جاری ہے ۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلومقررہے لیکن مارکیٹ میں 450 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔شہریوں کاکہناہے کہ گیس آتی نہیں ، سلنڈر خریدنا بس سے باہر ہو چکاہے ،منافع خوروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے گیس بحران اور مہنگی ایل پی جی کا فوری نوٹس لینے اور مقرر ہ نرخوں پر فروخت کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...