مولانامفتی عبداللہ المدنی کا دورہ جامعہ اشرفیہ کادورہ
لاہور (سیاسی نمائندہ) نامور علمی وروحانی شخصیت شیخ الحدیث مولانا مفتی عبداللہ المدنی البرنی نے جامعہ اشرفیہ کادورہ کیا۔
مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، مولانا یوسف خان، حافظ اجود عبید، حافظ زبیر حسن، مولانا اویس حسن،مولانا مجیب الرحمن ودیگر علما سے ملاقات کی طلبہ سے خطاب میں کہا ہمیشہ علمی سلسلہ سے جڑے رہیں اور جہاں کہیں ہوں قرآن و حدیث کی خدمت کا کام ہر حال میں جاری رکھیں۔اس موقعہ پر مولانا عبداللہ المدنی نے دورہ حدیث کے طلبہ کو سند اجازت حدیث عنایت کی اور سابق مہتمم مولانا فضل الرحیم ؒ کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments