تحریک بیداری امت کی سالانہ وحدتِ امت کانفرنس

 تحریک بیداری امت کی  سالانہ وحدتِ امت کانفرنس

لاہور(سیاسی نمائندہ)جامعہ عروۃ الوثقیٰ اورتحریک بیداری امت مصطفی ؐکے زیرِ اہتمام سالانہ وحدتِ امت کانفرنس جامعہ میں ہوئی۔ صدارت سربراہ تحریک بیداری امت علامہ جواد نقوی نے کی۔

کانفرنس کا عنوان وحدتِ امت، شہیدِ امت امام خامنہ ای کی نگاہ میں تھا۔علامہ جواد نقوی ،سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، پرنسپل جامعہ نعیمیہ مفتی گلزار نعیمی، مفتی منظر الحق تھانوی ودیگرمقررین نے خطاب میں کہا امریکا اور اسرائیل امتِ مسلمہ میں تفرقہ اور انتشار پیدا کر رہے ہیں،علی خامنہ ای نے اتحادِ امت اور وحدتِ مسلمین کا جو پیغام آگے بڑھایاہے ، اسے پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا ، امتِ مسلمہ کی وحدت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...