لیسکو کا گرینڈ آپریشن، متعدد بجلی چور گرفتار، بھاری جرمانے
لاہور(این این آئی)لیسکو نے گرینڈ آپریشن کرکے متعدد بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔ کارروائی کینال روڈ اور امین پارک سب ڈویژن کے علاقوں میں کی گئی۔
کارروائی کے دوران متعدد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ مین قصور پورہ بازار میں دکان سے ڈائریکٹ سپلائی بجلی چوری پکڑی گئی۔لیسکو ٹیم نے ڈائریکٹ سپلائی سے متعدد برقی آلات چلتے ہوئے بھی پکڑ لیے ۔ بجلی چوری سے لیسکو کو 5 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔بجلی چوروں کو بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج بھی کرو ادیا گیا۔ لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments